تحریک انصاف کے جن اراکین اسمبلی کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ  ۔۔۔!!!وزیراعظم عمران خان نے اپنے پارٹی رہنماﺅں کے لیے بڑا اعلان کردیا

تحریک انصاف کے جن اراکین اسمبلی کو مجھ پر اعتماد نہیں وہ ۔۔۔!!!وزیراعظم عمران خان نے اپنے پارٹی رہنماﺅں کے لیے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دو دن بعد قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لوں گا ،تحریک انصاف کے جو اراکین اسمبلی میرے خلاف ووٹ دینا چاہتے ہیں وہ کھل کر اعلان کریں کیو نکہ یہ ان کا آئینی حق ہے ۔



قوم سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ مجھے کرسی بہت عزیز ہے اور میں ان کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر این آر او دے دوں گا ،میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ میں پرسوں قومی اسمبلی میں جا کر اعتماد کا ووٹ لے رہا ہوں ۔اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے جو اراکین اسمبلی مجھ پر اعتماد نہیں کرتے وہ کھل کر میری مخالفت کریں ، میں ان کی رائے کو عزت دوں گا ۔پی ڈی ایم کے رہنماوں کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر میرا اقتدار چلا بھی جائے تو بھی مجھے فرق نہیں پڑتا میں اپوزیشن میں بیٹھ کر کرپٹ عناصر کے خلاف آواز بلند کروںگا اور اگر میں اسمبلی سے باہر بھی چلا جاﺅں گا تو بھی کرپٹ ٹولے کے خلاف جدو جہد جاری رکھوں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی سے باہر جا کر لوگوں کو کرپٹ ٹولے کے خلاف باہر نکال کر دکھاوں گا کیونکہ لوگ چوروں کے خلاف سڑکوں پر خود آتے ہیں ۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں