عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کردیں گے!آصف زرداری کا نواز شریف اور مولانا سے رابطہ بڑا،دعویٰ بھی کردیا

عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کردیں گے!آصف زرداری کا نواز شریف اور مولانا سے رابطہ بڑا،دعویٰ بھی کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے اپنے ارکان ہم سے رابطے میں ہیں وہ ان سے تنگ ہیں۔
تفصیلات کےمطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور جے یو آئی اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کیاہے۔
دونوں رہنماؤں سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ ہم حکمت عملی سے حکومت طاقتور امیدوار کو شکست دی،انہوں نے کہا کہ حکومت کے اپنے ارکان ہم سے رابطے میں ہیں وہ ان سے تنگ ہیں۔

اتحادیوں کی مشاورت سے چئیرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ کریں گے۔جب کہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اس اتحاد سے جلد عمران خان کو اقتدار سے رخصت کریں گے۔
واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں گذشتہ روز بڑا اپ سیٹ ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کیا جانے لگا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں شرکا سے کہا کہ جس کو ان پر اعتماد نہیں سامنے آکر اظہار کرے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر عوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر سامنے آئیں۔ میرے لیے وزیراعظم کا عہدہ اہم نہیں نظام، کی تبدیلی میرا مشن ہے۔
گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف زرداری نے ینیٹ الیکشن میں جیت پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ کا چیئرمین بنانے کا پارٹی اور پی ڈی ایم سوچے گی۔
میں کہنا چاہتا ہوں کہ سینیٹ الیکشن میں پانچ ووٹوں کی جیت کم ہے، 20 ووٹوں کی جیت ہونی چاہیے تھی جو نہیں ہوئی ہے، ووٹ ہمیں کیوں کم پڑے، اس کا آپ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے، میں سندھی سیاستدان ہوں، کراچی میں بیٹھا ہوا ہوں۔

نہوں نے اپنی صحت کے بارے میں بتایا کہ اللہ کا شکر ہے علاج چل رہا ہے، طبیعت کچھ بہتر ہے علاج چل رہا ہے،اللہ کا شکر ہے۔ ان کے کچھ لوگ آئے تھے میں نے کہا کہ انہیں بھگاؤ، وہ ایم این ایز نہیں تھے کچھ لوگ اور فراڈ تھے،میں نے کہا کہ میری میٹنگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ دیتا ہے تو ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں