نواز شریف نے اپنی پارٹی کے لیے بڑا پیغام جاری کر دیا، ہدایات جاری

نواز شریف نے اپنی پارٹی کے لیے بڑا پیغام جاری کر دیا، ہدایات جاری

لاہور(نیوز ڈیسک) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ تمام ن لیگی ارکان اسمبلی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں اور کل صبح 11 بجے پارلیمنٹ پہنچنے اور یوسف رضا گیلانی کے عشائیے میں شرکت یقینی بنائیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کا اجلاس

صبح گیارہ بجے ہو گا۔ تمام ارکان کو اسلام آباد میں ہی رہنے کی ہدایت۔کل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور خواجہ آصف بھی ووٹ کاسٹ کریں گے۔ اجلاس میں ارکان کو میاں نواز شریف کا پیغام بھی دیا گیا ۔تمام ارکان کل یوسف رضا گیلانی کو اپنا ووٹ دیں گے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن نے پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے قبل حکومت کو مزید ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت حکومت مخالف مظاہرے اور احتجاج کیا جائے گا جبکہ ان مظاہروں اور احتجاج کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کی جانب سے اعلان کیے گئے لانگ مارچ سے قبل پنجاب میں مظاہروں اور احتجاج کا فیصلہ کرتے ہوئے اس حوالے سے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔میڈیاا رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ سے قبل اپنے کارکنوں کو فعال کرنے اور حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے پنجاب میں احتجاجی مظاہروں اور جلسوں کا اعلان کیا ۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے مظاہروں اور احتجاج کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 3 مارچ کو میانوالی، 5 مارچ کو گوجرانولہ اور منڈی بہاؤالدین، 6 مارچ کو گجرات اور چکوال میں ن لیگ احتجاج کیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری شیڈول کے تحت لودھراں، سیالکوٹ اور نارووال میں 7 مارچ کو احتجاج کیا جائے گا۔ پاکپتن میں 11 مارچ جبکہ وہاڑی میں12 مارچ کو احتجاج ہوگا۔ اس کے علاوہ اٹک میں 5 مارچ، 13 مارچ اور 20 مارچ کو تین احتجاج کیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ضلع راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کا احتجاج 13 مارچ جبکہ پنڈی سٹی میں احتجاج 5 مارچ کو ہوگا۔ رحیم یار خان میں مسلم لیگ ن کا احتجاج 17 اور 20 مارچ کو ہو گا۔ مزید برآں لاہور، فیصل آباد ، قصور، شیخوپورہ، جہلم، لیہ ، راجن پور میں احتجاج کی تاریخوں سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے 26 مارچ کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے ۔

5

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں