یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کے بعد عمران وزیراعظم نہیں رہیں گے ، کیونکہ ۔۔۔!!! تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کے بعد عمران وزیراعظم نہیں رہیں گے ، کیونکہ ۔۔۔!!! تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک)سابق صدر آصف زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کی کامیابی کے بعد عمران وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوسف رضاگیلانی کوسینیٹ انتخابات میں کامیاب کروانے کیلئے پی ڈی ایم کے تین رہنما متحرک ہو گئے، سابق صدرآصف زرداری کے مخدوم احمد محمود اور قمر زمان کائرہ سے رابطے کرلئے ،آصف زرداری نے پی ٹی آئی پنجاب کے ناراض ایم این ایز سے رابطوں کی ہدایت کردی۔

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی ، رانا ثنا اللہ اور مریم سے رابطہ کرلیااورن لیگ کے ایم این ایز کااجلاس جلد بلانے کی ہدایت کردی،نوازشریف نے ہدایت کی کہ یوسف رضا گیلانی کیلئے مخالفین سے بھی ووٹ مانگیں ۔خیبرپختونخوا اوربلوچستان سے ووٹوں کیلئے مولانافضل الرحمان اورمحمود اچکزئی متحرک ہو گئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں