حکومت کی مشکلات میں اضافہ!  پی ڈی ایم کو ایک اور طاقت مل گئی، اپوزیشن کی جیت واضح ہونے لگی

حکومت کی مشکلات میں اضافہ! پی ڈی ایم کو ایک اور طاقت مل گئی، اپوزیشن کی جیت واضح ہونے لگی

پشاور (نیوز ڈیسک ) جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

 نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سینٹ انتخابات کے حوالے سے جماعت اسلامی نے پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا پشاور میں اجلاس ہوا،اس اجلاس میں سینیٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے درمیان تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔جماعت اسلامی نے اجلاس کے دوران دیگر اپوزیشن جماعتوں کی طرح پی ڈی ایم کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے، پی ڈی ایم کے پشاورمیں ہونے والے اجلاس میں طے پایا کہ ن لیگ، جمعیت علمائے اسلام اورعوامی نیشنل پارٹی جنرل نشستوں پرلڑیں گے، پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ اورجماعت اسلامی خواتین کی نشست پر انتخاب لڑے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں