سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی۔!!! مزید کئی حدیں بحال،سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی۔!!! مزید کئی حدیں بحال،سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران تیزی کی واپسی ہوئی ہے۔ 100 انڈیکس 262.65 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، ملک میں جاری احتجاج کے باوجود بڑھوتری

ریکارڈ کی گئی، البتہ سرمایہ کاروں کی طرف سے دلچسپی کے باعث ممکنہ طور پر اگلے چند دنوں میں مزید بہتری دیکھی جا سکتی ہے۔رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا اختتام 262.65 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا اور انڈیکس میں مزید تین حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 45100، 45200، 45300 کی حدیں شامل ہیں جبکہ انڈیکس 45311.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئیں۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.58 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 13 کروڑ 58 لاکھ 75 ہزار 281 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 30 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں