نیب نے معروف سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی کو خاندان کے 19 افراد سمیت طلب کر لیا

نیب نے معروف سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی کو خاندان کے 19 افراد سمیت طلب کر لیا

سکھر(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو سکھر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے رمیش لال کوآج(منگل) طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم این اے رمیش لال پر نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جس پر انھیں اہل خانہ سمیت طلب کر لیا گیا ہے۔یب ذرائع نے

بتایا کہ رمیش لال کی والدہ، 2 بھائی، اور دیگر رشتہ داروں کو بھی آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش میں شامل کیا گیا ہے، رمیش لال سمیت مجموعی طور پر خاندان کے 19 افراد کو طلب کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ نیب نے جواب مانگا ہے کہ انھوں نے ایک ارب روپے سے زائد کے اثاثے کیسے بنائے؟ پی پی ایم این اے سے 50 کروڑ سے زائد کی میڈیسن کمپنی، ریزیڈنسی اور اپارٹمنٹس کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔نیب نے رمیش لال کو نوٹس جاری کر دیا ہے، جس میں مدن لعل رائس ملز اور دیگر اثاثوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں