پٹرول بحران: ندیم بابرکو عہدے سے ہٹانے کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ، انتہائی سخت قدم اٹھالیا

پٹرول بحران: ندیم بابرکو عہدے سے ہٹانے کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ، انتہائی سخت قدم اٹھالیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ برس کے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کے خلاف فوجداری کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے کابینہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو پٹرولیم ڈویژن
، اوگرا حکام ، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرکے پٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل اور نئی ٹیسٹنگ لیب قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے چار رکنی سینئر وفاقی وزرا کی کمیٹی نے پٹرولیم بحران کے حوالے سے اپنی تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائی تھی جس کی روشنی میں مشیر پٹرولیم ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں