حفیظ شیخ کی سینیٹ میں ہار کے پیچھے جہانگیر ترین کا کردار، وزیراعظم عمران  خان   کو رپورٹ پیش کر دی گئی

حفیظ شیخ کی سینیٹ میں ہار کے پیچھے جہانگیر ترین کا کردار، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کر دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کی ہار کے پیچھے جہانگیرترین کے کردار سے متعلق نیا دعوی کر دیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ کی ہار کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جا رہی تھی اور اس پر سب کی نظریں تھیں۔معلوم ہوا ہے کہ جہانگیر ترین مخالف گروپ نے وزیراعظم کو خفیہ رپورٹس پیش کیں۔



رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مخدوم احمد محمود کے ذریعے گیلانی کو لاجسٹک سپورٹ دی گئی۔رپورٹ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کے مقابل یوسف رضا گیلانی کو جہانگیر ترین کی سپورٹ حاصل تھی جس کا ذریعہ مخدوم احمد محمود بنے۔ان کا یوسف رضا گیلانی سے سیاسی تعلق ہے جب کہ جہانگیر ترین کے بھی رشتہ دار ہیں۔عمران خان کو اس کے متعلق ثبوت بھی پیش کئے گئے۔بتایا گیا ہے کہ جہانگیر ترین اور عمران خان کے درمیان تلخیاں کم ہو گئی تھی لیکن اس رپورٹ کے بعد دوریاں مزید بڑھ گئی۔مشترکہ دوست کے ذریعے جہانگیرترین تک وزیراعظم کا گلہ بھی پہنچایا گیا ہے۔چند وفاقی وزرا دونوں کے درمیان دوریاں ختم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین نے 10 اپریل کو بیکنگ کورٹ میں پیشی کے موقع پر ایک بار پھر بھرپور پاور شو کا فیصلہ کر لیا ، حکمت عملی طے کرنے کے لئے جمعہ کے روز اپنی رہائش گا ہ پر پارٹی کے ہم خیال رہنماؤں کو عشائیہ پر مدعو کر لیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین 10 اپریل کو دوبارہ بیکنگ کورٹ میں پیش ہوں گے ، اس حوالے سے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارٹی کے ہم خیال ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کے ساتھ عدالت جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر منعقد کیے گئے عشائیے میں ارکان اسمبلی سمیت ہم خیال ٹکٹ ہولڈرز کو بھی مدعو کیا گیا ہے ، جہاں جہانگیر ترین اپنے سیاسی ساتھیوں کے ساتھ آئندہ قانونی لائحہ عمل پر مشاورت کریں گے اور ہم خیال رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں