بریکنگ نیوز: پیپلز پارٹی رنگ دکھانے لگی ، سینیٹ میں تحریک انصاف کو پہلی بڑی شکست

بریکنگ نیوز: پیپلز پارٹی رنگ دکھانے لگی ، سینیٹ میں تحریک انصاف کو پہلی بڑی شکست……(روزنامہ سیاست)

سینیٹ میں حکومت کو شکست‘ دو دھڑوں میں تقسیم اپوزیشن کی کوورنا ویکسین کی مفت یا اصل قیمت پر فراہمی سے متعلق قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی‘اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ عوام کو ویکسین مفت فراہم کی جائے ‘سینیٹر شیری رحمن کا کہنا تھاکہ وباء کی تیسری لہر خطرناک ہے‘اس سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں‘وزیرمملکت پارلیمانی امور نے قرارداد کی

تحریر پر اعتراض کرتے ہوئے کہاکہ کورونا قومی مسئلہ ہے اس پر سیاست نہ کی جائے‘ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ دنیا نے کورونا وبا کی پہلی اور دوسری لہرکے دوران وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کی تعریف کی ہے‘ایوان بالا میں پاکستان سنگل ونڈو بل 2021 منظور کر لیاگیا جبکہ ایوان بالا میں قائمہ کمیٹیوں، فنکشنل کمیٹیوں، سینیٹ فنانس کمیٹی، ہائوس کمیٹی ، لائبریری کمیٹی اور دیگر

کمیٹیوں کو تحلیل کرنے یا تبدیل کرنے کا اختیار چیئرمین سینیٹ کو تفویض کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں اپوزیشن تقسیم ہو گئی، (ن)لیگ ،جے یو آئی (ف)، پختونخوا ملی عوامی پارٹی ، نیشنل پارٹی اور بی این پی کے27سینیٹرز نے آزاد اپوزیشن کے طور پر ایوان میں کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیاجبکہ سینیٹ ہال میں پہلی لائن میں نشست نہ ملنے پرپختونخوا ملی عوامی پارٹی کے

پارلیمانی رہنماء سینیٹر سردار شفیق ترین نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیا ۔ پیر کو اجلاس کے دور ان کورونا قیمتوں سے متعلق قراردادجے یو آئی (ف )کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیش کی ، قرارداد کے حق میں 43 ووٹ آئے ،اس کی مخالفت میں 31 ووٹ پڑے۔

(روزنامہ سیاست)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں