نواز شریف  نے وطن واپسی کی حامی بھر لی

نواز شریف نے وطن واپسی کی حامی بھر لی

لاہور(نیوز ڈیسک )سینئرتجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے تیار ہوگئے ہیں لیکن انہوں نے یہ شرط رکھی ہے کہ میرے وطن واپس آنے کی صورت میں مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ یوٹیوب ویڈیو پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے سمیع ابراہیم کا
مزید کہنا تھا کہ اس میں فضل الرحمن کا بھی ایک اہم کردار ہے۔ڈیل کیلئے کس لیول پر گفتگو ہو رہی ہے کہاں پر ڈیڈلاک ہے۔ ہمیں جو معلومات ملی ہیں کچھ انٹرنیشنل پلیئرز نے بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنےکی کوشش کی ہے اور پاکستان کو بار بار یہ پیغام دیا ہے کہ مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیا جائے ،حکومتی اتحاد کے بہت ہی اہم رکن نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومتی حلقوں میں بالکل رائے موجود ہے جو کہتے ہیں مریم نواز کو بیرون ملک جانے دیں اور کوئی ضرورت نہیں ہے نواز شریف کو واپس لانے کی ۔اگر یہ باہر جانا چاہتے ہیں تو جانے دیں تاکہ پاکستان کا نظام بہتر طریقے سے چلتا رہے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کے بیرون ملک جانے سے متعلق دعوئوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مریم نواز کے باہر جانے کی باتیں کررہے ہیں اب تو واپس آنے کا موسم ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما جاوید لطیف نے انکشاف کیا کہ میں کل ٹائون شپ تھانے گیا، جہاں میں نے پولیس اہلکاروں سے پوچھا کہ میں نے کونسی غداری کی ہے؟، جس پر تفتیشی افسر نے کہا آپکو بھی پتہ ہے آپ بے گناہ ہیں لیکن اوپر سے حکم ہے۔جاویدلطیف نے کہا کہ اگر اسی طرح اوپر سے ہی غیر قانونی حکم ہوگا تو عدالتیں بند کردیں، اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا اس پرآواز اٹھائیں تو غداری کا مقدمہ بنتاہے، مخالفین کو بتادوں کہ جتنے بھی مقدمات درج کریں یہ ہماری زبان بند نہیں کرسکتے، مجھے معلوم ہے کہ نیب اور اداروں کو استعمال کیاجارہاہے، عمران خان چاہتاہے کہ نیب کی طرح عدالتیں بھی اسکے حکم پر چلیں۔لیگی رہنما نے اعتراف کیا کہ نوازشریف کے عالمی جمہوری طاقتوں سے رابطے ہیں، یہ بات درست ہے جس سے حکومت خوفزدہ ہے، جس کے باعث یہ مریم نواز کے باہرجانے کی باتیں کررہے ہیں، انہیں بتاتا چلوں کہ اب تو واپس آنے کا موسم ہے۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اس نااہل حکومت کو سپورٹ کرنے والی جماعت عوام کے غیض وغضب کا نشانہ بنے گی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں