پیپلزپارٹی نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، طے ہوا تھا کہ  اپوزیشن۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کا پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزی کا نوٹس،  بڑا قد م اٹھانے کا فیصلہ کیا

پیپلزپارٹی نے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، طے ہوا تھا کہ اپوزیشن۔۔۔ مولانا فضل الرحمان کا پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزی کا نوٹس، بڑا قد م اٹھانے کا فیصلہ کیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پیپلزپارٹی کو بھیجے گئے شوکاز نوٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں، شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی نے فیصلوں کی خلاف ورزی کرکے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، پی ڈی ایم میں طے ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا، پیپلزپارٹی نے حکومتی ارکان



کی حمایت سے اپنا اپوزیشن لیڈر بنا لیا، پیپلزپارٹی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی وضاحت پیش کرے۔تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے طے شدہ فیصلوں کی خلاف ورزی کرکے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ پی ڈی ایم میں طے پایا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جےیوآئی کا ہوگا۔ جبکہ پی ڈی ایم نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ن لیگ کو دینے کا فیصلہ کیا تھا۔لیکن پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی۔ پیپلزپارٹی نے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کیلئے مہم شروع کردی۔پیپلزپارٹی نے حکومتی اتحادی ارکان کی حمایت سے بلاک بنایا۔ شوکاز میں مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی جانب سے معاہدوں کی خلاف ورزی کا بھی نوٹس لیا ہے۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی سات روز میں وضاحت پیش کرے۔ اس سے قبل سیکرٹری جنرل پی ڈی ایم اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صدرپی ڈی ایم کی منظوری سے پیپلز پارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔نوٹسز واٹس ایپ پر بھیجے گئے ہیں۔ نوٹسز کی اصل کاپی بھی دے د ی جائے گی۔ نوٹسز پر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو 7 دن میں جواب دینا ہے، ان کا جو بھی جواب آئے گا اس کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔ پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ائندہ کی کارروائی پر فیصلہ کرے گا۔ نوٹس پر لکھا ہے کہ پی ڈی ایم اس نوٹس کو پبلک نہیں کرے گی، دونوں جماعتیں چاہیں تو ان نوٹسز کو پبلک کرسکتی ہیں۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں