’’ پی ڈی ایم نے نوٹس جاری کیا تو۔۔۔‘‘ پیپلز پارٹی کھل کر میدان میں آگئی، بڑا اعلان کر دیا

’’ پی ڈی ایم نے نوٹس جاری کیا تو۔۔۔‘‘ پیپلز پارٹی کھل کر میدان میں آگئی، بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پیپلزپارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چودھری منظور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری کیا تو میں پنجاب چیپٹر کے صدر کو نوٹس جاری کر دونگا، بتایا جائے کہ لانگ مارچ سے قبل پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس کیوں نہیں بلایا،پنجاب میں لانگ مارچ



کی تیاری کیوں نہیں کی گئی؟۔ اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ گوجرانوالہ اور لاہور کے جلسوں سے بڑا ایونٹ تھا۔سینیٹ میں (ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کے امیدوار کو انتظار کرا کے پی ٹی آئی کیساتھ مک مکا کس کے کہنے پرکیا؟،کے پی میں (ن) لیگ نے عباس آ فریدی کو دستبردار کرانے کی بجائے کیوں لڑایا جسکی وجہ سے وہ خود اور فرحت اللہ بابر بھی ہار گئے۔(ن) لیگ نے میثاق جمہوریت پر دستخط کے باوجود رانا مقبول(جس نے زرداری کی جیل میں زبان کاٹی اور تشدد کیا)اور اعظم نذیر تارڑ(جو بے نظیر بھٹو کیس کے مجرموں کا وکیل ہے)جیسے لوگوں کو سینٹ ٹکٹ کیوں دئیے؟،آصف زردای پر تشدد اور بی بی شہید کیس کے مجرموں کی حمایت پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے؟،(ن) لیگ کابطور اکثریتی جماعت قومی اور پنجاب اسمبلی میں جے یو آئی کا کے پی اور بلوچستان اسمبلی اور پی ٹی آئی کا سندھ اسمبلی میں سنگل لارجسٹ پارٹی کے طور پر اپوزیشن لیڈر ز ہیں تو سینٹ میں پیپلز پارٹی کا اپوزیشن لیڈر کیوں نہیں ہو سکتا؟،پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا گیا سینٹ معاہدہ کیوں توڑا گیا؟ ،صرف پیپلز پارٹی کے لیے اپوزیشن لیڈر کے فارمولے سے کیوں انحراف کیا جا رہا ہے۔؟










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں