بریکنگ نیوز: فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست کیا کہہ کر مسترد کر دی گئی ؟اسلام آباد ہائیکورٹ سے  اہم خبر

بریکنگ نیوز: فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواست کیا کہہ کر مسترد کر دی گئی ؟اسلام آباد ہائیکورٹ سے اہم خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ ہم سوسائٹی ٹھیک کرنے کیلئے نہیں بیٹھے ،ہم سیاستدانوںکو ٹھیک کرنے کیلئے نہیں بیٹھے ،ہم قانون پر عملدرآمد کیلئے بیٹھے ہیں ۔نجی ٹی وی چینل کی



ایک رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ آپ کی درخواست مسترد کریں یا واپس لیتے ہیں،آپ کا کیس نہیں بنتادرخواست مسترد کررہے ہیں ۔عدالت نے کہاکہ اسمبلی کی رکنیت چھوڑنے پر نااہلی کیس غیر موثر ہو چکا ،اب ہائیکورٹ کیا فیصلہ کر سکتی ہے ،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ جدون صاحب16 ہزار مقدمات زیرالتوا ہیں ،آپ سیاسی معاملات لے آتے ہیں ،جہانگیر جدون ایڈووکیٹ نے کہاکہ یہ سیاسی معاملہ نہیں بلکہ آئینی معاملہ ہے ۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ ہم سوسائٹی ٹھیک کرنے کیلئے نہیں بیٹھے ،ہم سیاستدانوںکو ٹھیک کرنے کیلئے نہیں بیٹھے ،ہم قانون پر عملدرآمد کیلئے بیٹھے ہیں ۔اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کے خلاف انٹراکورٹ اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی، عدالت نے ہدایت کی کہ آپ متعلقہ فورم سے رجوع کر سکتے ہیں ۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں