باپ سے ووٹ کیوں لیا؟ اے این پی بھی پی پی سے ناخوش،  تہلکہ خیز بیان  جاری  کر  دیا

باپ سے ووٹ کیوں لیا؟ اے این پی بھی پی پی سے ناخوش، تہلکہ خیز بیان جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے باپ سے ووٹ لینے پر اے این پی بھی پیپلزپارٹی سے ناخوش ہو گئی اور پی ڈی ایم کے ساتھ چلنے کی خواہش کااظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل اسلام آباد میں ایک خفیہ ملاقات ہوئی جس میں تین پی ڈی ایم رہنما ﺅں شاہدخاقان عباسی، مولاناغفور حیدری اور



اویس نورانی نے اے این پی رہنما امیر حیدر ہوتی سے ملاقات کی،اس موقع پر میاں افتخار حسین بھی موجودتھے۔پی ڈی ایم رہنماﺅں نے ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکیلئے پیپلزپارٹی کو ووٹ کیوں دیاجبکہ فیصلہ ہوچکا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا۔ امیر حیدر ہوتی نے ندامت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے باپ سے ووٹ لینے کے فیصلے سے لاعلم رکھا،پیپلزپارٹی نے بتایاکہ بی این پی اور نیشنل پارٹی ہمارے ساتھ ہیں ،پیپلزپارٹی سے اچھے تعلقات پر حمایت کی جس پر نادم ہیں ۔جے یو آئی نے سوال کیاکہ اب بتائیں پی ڈی ایم میں رہناہے یا نہیں؟اس پر اے این پی رہنما نے کہاکہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ چلنا چاہتے۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں