والی بال کے کوٹے پر پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے  پھوپھا صاحب : تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ارشاد بھٹی نے چند جملوں میں حقیقت سامنے رکھ دی

والی بال کے کوٹے پر پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہونے والے وزیراعلیٰ پنجاب کے پھوپھا صاحب : تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ارشاد بھٹی نے چند جملوں میں حقیقت سامنے رکھ دی

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ سے ایک لذیذبات کرنی ہے، مجھے پنجاب کے پھوپھا پر لکھنا، تفصیلاً پھر سہی مختصراً سنتے جائیے کہ پنجاب میں ایک شاہی پھوپھا کا ظہور ہوچکا، ایک نئی اور انوکھی مثال قائم ہوچکی، پنجاب کے سب سے بڑے سائیں کے



پھوپھا جو والی بال اسپورٹس کوٹے پر کبھی پولیس میں اے ایس آئی بھرتی ہوئے اور ریٹائر ہونے سے چند ماہ پہلے بمشکل ایس پی پر پروموٹ ہوئے، یہ ریٹائر ہوئے تو ان کیلئے ڈائریکٹر اسپیشل برانچ جنوبی پنجاب پوسٹ تخلیق کی گئی، 3لاکھ تنخواہ پر 3سالہ کنٹریکٹ،پھوپھا کو سامنے بٹھاکر اشتہار بنایا گیا، اِدھر اشتہارچھپا،اُدھر پھوپھا پولیس سے ریٹائر ہو کر ڈائریکٹر اسپیشل برانچ جنوبی پنجاب لگ گئے، ذرا سوچیئے،یہ پھوپھا مسلم لیگ کے ہوتے، پی پی کے ہوتے تو اب تک کپتان اور ان کے متوالے کیا کچھ نہ کر چکے ہوتے، چونکہ پھوپھا کپتان کے سائیں کا، لہٰذا ستے خیراں،آج کا یہ کالم اس خوش نصیب پھوپھا پنجاب کے اس شاہی پھوپھاکے نام، اے پھوپھا وطن کی ہوائیں تمہیں سلام کہتی ہیں۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں