دوبارہ اکٹھے ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں، لیکن  ۔۔۔۔  مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے  بڑی  شرط رکھ دی

دوبارہ اکٹھے ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں، لیکن ۔۔۔۔ مولانا شیرانی نے مولانا فضل الرحمان کے سامنے بڑی شرط رکھ دی۔۔۔۔ روزنامہ سیاست

پشاور(ویب ڈیسک) جمیعت علماء اسلام ف کے ناراض رہنماؤں مولانا محمد خان شیرانی اور گل نصیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان راضی ہیں تو دوبارہ اکٹھے ہونے میں مسئلہ نہیں، مولانا فضل الرحمان نے ہماری تجاویز پرعمل کیا تو ہم خود ان کے پاس جائیں گے، ہم پر اعتماد کیا گیا تو جماعت کے اختلافات ختم
ہوسکتے ہیں۔ وہ آج یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔مولانا شیرانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سیاسی نہیں تھی، عیادت کیلئے گئے تھے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمان سے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان راضی ہیں تو دوبارہ اکٹھے ہونے میں مسئلہ نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کو تجاویز دی ہیں اگر ہماری تجاویز پرعمل ہوا تو ہم خود ان کے پاس جائیں گے۔ہم پر اعتماد کیا جائے تو جماعت کے اختلافات ختم ہوسکتے ہیں۔واضح رہے مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔ اس موقع پر مولانا محمد شیرانی اور مولانا گل نصیب نے مولانا فضل الرحمٰن کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ ملاقات کے دوران جے یو آئی (ف ) کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔یاد رہے چند ماہ قبل مولانا محمد شیرانی اورمولانا گل نصیب کی جمعیت علماء اسلام ف کی رکنیت ختم کی گئی تھی۔ پچھلے سال 29 دسمبر2020ء کو سینئر مذہبی سیاسی رہںماء مولانا شیرانی نے تحفظات کی بناء پر جےیوآئی پاکستان کو جےیوآئی(ف) سے الگ کرنے کا اعلان کیا تھا،

انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم کبھی جےیوآئی(ف) یا فضل الرحمان گروپ کا حصہ نہیں رہے، ہم ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام کے دستورکے مطابق رکن رہے اور رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ساتھی قرآن و سنت کےخلاف کوئی قدم نہیں اٹھائےگا۔ کسی ساتھی کو بھی کسی کام پر مجبور نہیں کیا جائےگا۔ تمام ساتھیوں کو ترغیب دلائیں کہ وہ جماعت کیساتھ رابطے نہ توڑیں اورضد نہ کریں۔ ہمارے بارے میں لوگ جو بھی کہیں ان کو ہم برداشت کرکے سنتے رہیں۔

(روزنامہ سیاست)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں