ہم ہرطرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔۔۔!!! پیپلزپارٹی کی انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کو تعاون کی یقین دہانی،  بڑا  سیاسی  تہلکہ

ہم ہرطرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔۔۔!!! پیپلزپارٹی کی انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کو تعاون کی یقین دہانی، بڑا سیاسی تہلکہ۔۔۔۔ روزنامہ سیاست

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی نے انتخابی اصلاحات کیلئے حکومت کو تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ اپوزیشن لیڈر سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، ہم ہرطرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں، ہم چاہتے ہیں ایوان کا ماحول اچھا ہونا چاہیے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر
نے انتخابی اصلاحات اور ایوان کی کاروائی کیلئے تعاون مانگا ہے۔ہم چاہتے ہیں ایوان کا ماحول اچھا ہونا چاہیے، ہم نے اسپیکر سے کہا کہ ایوان کا ایسا ماحول بنائیں جہاں ہر رکن کو اظہار رائے کی مکمل آزادی حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، ہم ہرطرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے 6 آزاد ارکان سے رابطوں کے بارے کہا کہ آزاد اراکین پارلیمنٹ سے میرا مسلسل رابطہ ہے۔واضح رہے سینٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے مابین ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تھا، جس میں ایوان کا ماحول بہتر بنانے اور انتخابی

اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسد قیصر نے کہا کہ پارلیمان کی تکریم اور تقدس کو قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر کیا جا سکتا ہے۔ انتخابی اصلاحات وقت کی عین ضرورت ہیں، ایوان کو ہمیشہ اسمبلی قواعد اور ضوابط کے عین مطابق چلایا۔ حزب اختلاف جلد پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام دیں تاکہ اصلاحات پر کام شروع کیا جا سکے۔مفاد عامہ کے لیے قانون سازی کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ ایوان کی کارروائی احسن انداز میں چلانے کے لیے تعاون کیا جائے گا اور اس ضمن میں چیئرمین بلاول بھٹو

زرداری نے سید نوید قمر کو فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمانی سیاست پر یقین رکھتی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی انتخابی اصلاحات کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گی،انتخابی اصلاحات عصر حاضر کا اہم تقاضہ ہے۔دوسری جانب ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید یوسف رضاگیلانی نے باقاعدہ طور پر پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر آنے کے بعد روزمرہ کے دفتری امور کی ادائیگی شروع کر دی۔ سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایوان بالا میں ملک وقوم کے مفاد میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کواجاگر کرنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے اور کوشش کی جائے گی کہ آئینی امور کی انجام دہی کے عمل کو باہمی افہام تفہیم سے آگے بڑھایا جائے۔

(روزنامہ سیاست)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں