شیرپر مہر لگاؤ، عمران خان سے بدلہ لو ۔۔۔۔۔ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کے حصول کے لیے نعرہ بلند کردیا گیا

شیرپر مہر لگاؤ، عمران خان سے بدلہ لو ۔۔۔۔۔ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کے حصول کے لیے نعرہ بلند کردیا گیا

کراچی ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے پی کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں شیر پر مہر لگا کر عمران خان سے بدلہ لیں مفتاح کی جیت نواز شریف کی جیت ہوگی عمران خان اور اس کا ٹولہ جھوٹ اور منافقت کرتا ہے۔وہ این اے 249 میں



ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے پارٹی کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی انتخابی مہم کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے۔ امیر مقام نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی میں امن قائم کیا۔نواز شریف نے ملک کو سڑکیں دیں ۔اس حلقے کی عوام نے عام انتخابات میں شہباز شریف کو ووٹ دیا۔جب ہماری حکومت تھی تو اشیاء خورد نوش عوام کی دسترس میں تھی۔آج عمران خان کے دور میں عوام کا حال سب کے سامنے ہے۔عوام ضمنی انتخاب میں شیر پر مہر لگا کر عمران خان سے بدلہ لیں۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں