شہباز شریف نے ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور (آن لائن) منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے ضمانت پر رہائی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے، شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کیلئے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے
درخواست ضمانت دائر کی ہے جس میں نشاندہی کی گئی کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور اس پر ٹرائل ہو رہا ہے، درخواست میں بتایا گیا کہ شہباز شریف کئی ماہ سے جیل میں ہیں اور تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب

نے شہباز شریف سے کوئی ریکوری نہیں کرنی اور وہ تواتر کے ساتھ ریفرنس کے ٹرائل میں پیش ہو رہے ہیں، درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں گزشتہ پانچ ماہ سے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوں میری عمر 70سال ہو گئی ہے اور میں کینسر کا مریض ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ شہباز شریف کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر 29مارچ کو سماعت کرے گا عدالت عالیہ نے 29مارچ کے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں