پاکستانیوں کیلئے خوشخبری!پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری!پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی خام تیل ایک دن میں 3.61 فیصد سستا ہوگیا ، امریکی خام تیل2ڈالر 23 سینٹس سستا ہوکر 60 ڈالر ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا ۔



تفصیلات کے مطابق امریکی خام تیل 59 ڈالر 38 سینٹس فی بیرل پر آگیا ہے،عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 3.56 فیصد سستا ہوگیا۔


لندن برینٹ آئل 2.26 ڈالر سستاہوکر 62.36ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پیدا ہوسکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔


واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر اضافے سے 1738 ڈالر فی اونس کا ہوگیاجبکہ چاندی 17 سینٹس کمی سے 25.59 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔








50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں