’’ میرے اندر اعوانوں کا خون نہیں ہوگا اگر۔۔۔‘‘ کیپٹن (ر) صفدر دروازہ توڑنے والوں پر بھڑک اُٹھے، کیا کرنے کا اعلان کر دیا ؟

’’ میرے اندر اعوانوں کا خون نہیں ہوگا اگر۔۔۔‘‘ کیپٹن (ر) صفدر دروازہ توڑنے والوں پر بھڑک اُٹھے، کیا کرنے کا اعلان کر دیا ؟

لاہور (نیوز ڈیسک ) نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدراعوان کراچی میں ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑنے والوں پر بھڑک اٹھے،جارحانہ تقریر میں بدلہ لینے کا اعلان کر دیا۔



تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کا کہنا ہے کہ ابھی تو میں نے بدلہ لینا ہے،تم نے کراچی میں میرے کمرے کا دروازہ توڑا،میں اور میری اہلیہ ہوٹل کے کمرے کے اندر موجود تھے ، تم نے میری چادر اور چاردیورای کا تقدس پامال کیا۔


اگر میں تمہیں چھوڑ دوں تو میری نسوں میں اعوان خون نہیں ،جو غیرت مند ہوتے ، بیٹی اور بہنوں والے ہوتے ہیں وہ کسی کی بیٹی کا دروازہ نہیں توڑتے،اسے جیل میں نہیں ڈالتے۔کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان نے مزید کہا کہ اگر میری عزت پر ہاتھ ڈالا تو میں تم پر بم بن کر گروں گا۔


انہوں نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :واضح رہے کہ اکتوبر2020ء کو مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدرمریم نواز مزار قائد پر حاضری دینے پہنچیں تو ان کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر نے سیاسی نعرے لگوادیئے۔



اتوارکوپی ڈی ایم جلسے میں شرکت سے قبل مریم نواز نے مزار قائد پر حاضری دی اس موقع پر ن لیگ کارکنان اور کیپٹن(ر)صفدر نے مقدس کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے مزار کے احاطے میں سیاسی احاطے نعرے لگواتے رہے کراچی میں قائد اعظم کے مزار کے تقدس کو پامال کرنے کے کیس میں کراچی پولیس نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کیا تھا۔


مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑ کر گرفتار کیا۔مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن ر صفدر کو حراست میں لیا ، جس کے بعد پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔


پولیس حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ کیپٹن صفدر کے خلاف مقدمہ بریگیڈ تھانے میں درج ہے اور انہیں گرفتار کرکے تھانہ عزیز بھٹی میں رکھا گیا ، جب کہ نوازشریف کے داماد محمد صفدر اعوان کو مزار قائد پر نعرے لگانے پر مزار قائد ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔




50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں