پیپلز پارٹی نے مریم نواز کے مقابلے میں کسے میدان میں اُتا ر دیا؟

پیپلز پارٹی نے مریم نواز کے مقابلے میں کسے میدان میں اُتا ر دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے بیانات کا جواب دینے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے تین خواتین کو چن لیا ہے ،سینٹر شیریں رحمن،شازیہ مری اور پلوشہ خان کو ہدایت کی گئی ہے کہ خاتون کے بیانات کا جواب دینے کے لیے وہ مناسب اور بھرپور

انداز میں پارٹی اور قیادت کا دفاع کریں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز نے ایک ٹویٹ میں اشارہ دیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرز پر ایک اور من پسند لیڈر تیا رکیا جا رہا ہے اور ان کا اشارہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب تھا،جس کا پاکستان پیپلز پارٹی نے جواب تو نہ دیا مگر پارٹی نے ایسے بیان بازی کا مناسب اور بروقت جواب دینے کے لیے تین خواتین رہنماوں کا چنائو کر لیا ہے۔

74

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں