پی ڈی  ایم   میں  پھوٹ ،  موجودہ سیاسی صورتحال میں اسٹیبلشمنٹ کیا سوچ رہی ہے؟ نجم سیٹھی نے آصف زرداری  کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پی ڈی ایم میں پھوٹ ، موجودہ سیاسی صورتحال میں اسٹیبلشمنٹ کیا سوچ رہی ہے؟ نجم سیٹھی نے آصف زرداری کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)معروف تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ اندر سے بے چین توہے اور حکومت سے دو چار مسائل پر ناراض پر بھی ہے مگر ابھی یہ فیصلہ نہیں ہو ا کہ ان کی چھٹی کروانی ہے یا نہیں۔



نجی نیوز چینل ایکسپریس کے پروگرام میں اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے سوال کیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں اسٹیبملشنٹ کیا سوچ رہی ہے؟اس پر جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ان کے سامنے کوئی اچھی آپشن آجاتی تو کیا پتا اسٹیبلشمنٹ کچھ سوچ لیتی، زرداری صاحب نے ان کو کچھ دکھانے کی کوشش کی ہے مگر اس کے اندر کوئی گارنٹی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جو بھی آپشن سامنے آئے گی اس میں اہم بات یہی ہوگی کہ میاں نواز شریف کا رویہ کیا ہوگا اور ان کا کردار کیا ہوگا اس لئے یہ معاملہ رکا ہوا ہے۔ ا ن کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کی قیادت پی ڈی ایم کی موجودہ صورتحال سے پریشان نہیں ہے بلکہ مطمئن ہے۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں