حمزہ شہباز کے ساتھ اختلافات! مریم نواز کھل کر میدان میں آگئیں، دوٹوک اعلان کر دیا

حمزہ شہباز کے ساتھ اختلافات! مریم نواز کھل کر میدان میں آگئیں، دوٹوک اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شریف خاندان میں اختلافات کی تردید کردی ہے۔



مریم نواز نے اپنے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے شریف خاندان میں اختلافات کی خبروں کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔


ٹویٹ میں بتایا گیا کہ یہ خبر جھوٹ کا پلندہ ہے، پچھلے 30 سال سے شریف خاندان میں اختلاف کی کوششیں پہلے بھی ناکام ہوئی اور ایسے لوگوں کو آئندہ بھی مایوسی ہی ہوگی۔شریف خاندان الحمداللہ متحد تھا ،ہے اورانشاء اللہ رہے گا۔


مریم نواز اور حمزہ شہباز بہن بھائی ہیں اور دونوں مل کر اس نااہل حکومت کو گھر بھیجیں گے۔








50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں