نیب میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔۔؟؟ مریم نواز نے حیران کُن اعلان کر دیا

نیب میں پیش ہونا ہے یا نہیں۔۔؟؟ مریم نواز نے حیران کُن اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد نیب پیش ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کروں گی ، میرے وکلا فیصلہ کریں گے پیش ہونا ہے یا نیب نوٹس چیلنج کرنا ہے۔



میڈیا ذرائع کے مطابق مریم نواز کی ضمانت منسوخی اور نیب طلبی کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے وکلاء سے طویل مشاورت کی ، جس کے لیے ن لیگی وکیل رہنماء سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے مریم نواز سے جاتی امراء میں ملاقات کی۔


بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں عدالت اور نیب طلبی معاملات زیر بحث آئے ، اس دوران وکلاء نے ضمانت منسوخی کے نوٹس پر بھی مریم نوازکو بریفنگ دی اور کہا کہ جاتی امرا کیس میں نیب طلبی کی قانونی حیثیت نہیں ہے۔









50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں