بریکنگ نیوز!! چینی کی قیمت میں بڑی تبدیلی آ گئی – Capital24hours News

بریکنگ نیوز!! چینی کی قیمت میں بڑی تبدیلی آ گئی – Capital24hours News

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری، ملک کے 10 بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو یا اس سے زائد ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں چینی سب سے مہنگی قیمت 110 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 98 روپے 50 پیسے پر پہنچ گئی ہے ۔ ملک کے 6 شہروں میں فی کلو چینی

کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ حیدرآباد میں فی کلو چینی کی قیمت 98 روپے سے 100 روپے تک ہے ۔ فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 98 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں بھی2 روپے 6 پیسے اضافہ ہوا ،آلو کی فی کلو قیمت 89 پیسے، تازہ دودھ ایک روپے 45 پیسے، دہی ایک روپے 37 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 9 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا۔ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے اور دال چنا 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے،گھی، مٹن اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔لہسن 15روپے 12 پیسے ،چکن کی فی کلو قیمت میں 7روپے 81 پیسے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 31 روپے 29 پیسے سستا ہوا ۔ دوسری جانب مہنگائی کے باعث عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں عوام کی قوت خرید بھی ختم ہوتی جارہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں