”میرے پاس ایک واٹس ایپ کال ہے جس میں ۔۔“ شہباز گل نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

”میرے پاس ایک واٹس ایپ کال ہے جس میں ۔۔“ شہباز گل نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا، نیا پنڈورا باکس کھل گیا

لاہور (نیوز ڈیسک )حکومت ترجمان شہباز گل پر لاہور ہائیکورٹ میں انڈے اور سیاہی پھینکنے کا واقعہ پیش آیاہے جس پر وہ کافی سیخ پا دکھائی دیئے اور میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا تاہم اس دوران وہ بڑا دعویٰ کر گئے ہیں کہ ان کے پاس سینیٹ انتخابات سے متعلق ایک واٹس ایپ کال کی ریکارڈ نگ موجود ہے ۔



تفصیلات کے مطابق شہباز گل کا کہناتھا کہ سینیٹ الیکشن میں بیس ووٹوں کی برتری تھی اور وہ یہی لوگ تھے جو کہہ رہے تھے کہ ضمیر کا ووٹ آیاہے اور ہمیں بتاتے تھے کہ ن لیگ کا ٹکٹ چلا ہے لیکن گیلانی کے خلاف جو سات ووٹ مسترد ہوئے وہ واقعی ہی ن لیگ کا ٹکٹ چلاہے ، اب یہ آپس میں لڑ رہے ہیں ، میرے پاس ایک واٹس ایپ کال موجود ہے جس میں یہ آپس میں لڑ رہے ہیں ، یہ کال میں جلد ریلیز کروں گا ، اس کال میں یہ کہہ رہے ہیں ن لیگ نے ہمیں ووٹ نہیں ڈالے ، آنے والے وقت میں ایک دوسرے کو جوتے بھی ماریں گے اور گالیاں بھی دیں گے ۔










50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں