چوہدری نثار کی سیاست میں واپسی!  لیگی رہنماؤں سے رابطے شروع ،(ن)لیگ کا بڑا گروپ چکری کے چوہدری سے کس لیے رابطے میں ہے؟

چوہدری نثار کی سیاست میں واپسی! لیگی رہنماؤں سے رابطے شروع ،(ن)لیگ کا بڑا گروپ چکری کے چوہدری سے کس لیے رابطے میں ہے؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بھجی پکچر میں آ چکے ہیں،وہ دوبارہ سیاسی میدان میں متحرک ہوں گے۔



نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اپنے پاس موبائل نہیں رکھتے، ان سے رابطہ کرنا بہت مشکل ہے۔بلکہ یوں کہا جائے تو بہتر ہو گا کہ محمد بن سلمان سے رابطہ کرنا آسان ہوتا ہے لیکن چوہدری نثار سے مشکل ہے۔


کہا جا رہا ہے کہ چوہدری نثار اور شہباز شریف رابطے میں ہیں۔چوہدری نثار ن لیگ کے رہنماؤں سے بھی بات کرتے ہیں۔جو لیگی رہنما چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ سے تصادم ، کشیدگی اور تلخی پیدا نہ ہو ان کا رابطہ چوہدری نثار سے رہتا ہے۔


نواز شریف کا تو سیدھا رویہ یہی ہے کہ بلیک میل کروں گا اور کر کے دکھاؤں گا،ان کی انا بھی عمران خان سے چھوٹی نہیں ہے۔








50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں