حفیظ شیخ کی قسمت جاگ اُٹھی! وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، وزیر خزانہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا انعام مل گیا

حفیظ شیخ کی قسمت جاگ اُٹھی! وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، وزیر خزانہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کا انعام مل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) حکومت نے وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو سینیٹ کا رکن بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین کا الیکشن جیتنے کے بعد حکومت کا اعتماد بحال ہو گیا ہے اور حفیظ شیخ کو ایوان بالا کا حصہ بنانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ حفیظ شیخ کو جون سے قبل سینیٹر بنایا جائے گا۔



وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو پنجاب سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔ حکومت صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اسحاق ڈار کی پنجاب سے ٹیکنوکریٹ کی نشست خالی کراوائے گی۔کیونکہ تین سال گزر گئے ہیں اور اسحاق ڈار نے اپنی نشست پر حلف نہیں اٹھایا اور اس پر قانون بھی خاموش ہے،صدارتی آرڈیننس کے ذریعے یہ نشست خالی کرائی جائے گی۔


۔ اسحاق ڈار گزشتہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، اب اگر وہ ڈی سیٹ ہوتے ہیں تو آس صورت میں پنجاب میں اکثریت ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف باآسانی حفیظ شیخ کو سینیٹر منتخب کروا سکتی ہے۔









50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں