ن لیگ میں سوگ کا سماں ، مسلم لیگ ن کے اہم ترین رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے

ن لیگ میں سوگ کا سماں ، مسلم لیگ ن کے اہم ترین رکن قومی اسمبلی انتقال کر گئے

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کے بڑے صاحبزادے اور سابق چیئر مین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ انتقال کر گئے ،مرحوم لاہور چیمبر آف کامرس کےصدر بھی رہ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق چنیوٹ سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے

رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ کے بڑے بیٹے اور معروف کاروباری شخصیت عرفان قیصر شیخ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں ۔مرحوم قیصر احمد شیخ کی عمر پچاس سال تھی ،وہ مسلم لیگ ن کے دور میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی ( ٹیوٹا) کے چیئرمین بھی رہے جبکہ متعدد بار لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے فرائض منتخب ہوتے رہے ۔عرفان قیصر شیخ کے اچانک انتقال پر کاروباری برادری نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

66

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں