نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان، جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل فیض حمید کو انتباہ جاری کر دیا، سنگین الزامات عائد

نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان، جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل فیض حمید کو انتباہ جاری کر دیا، سنگین الزامات عائد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 2018ء میں عوامی رائے کچل کر ایک نااہل شخص کو ملک پر مسلط کرنا اور پاکستان کو تباہی و بربادی کے گڑھے میں دھکیلنا کافی نہیں تھا، سینٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار کی شکست کے فوراً بعد جس طرح آپ نے اعتماد کا ووٹ لینے میں اپنے سلیکٹڈ کی دوبارہ مدد کی کیا وہ کسی سے ڈھکا چھپا ہے، ڈسکہ کا الیکشن 2018ء کا ری پلے تھا جس میں دھاندلی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے

گئے اور پھر کہتے ہیں ہمیں سیاست میں نہ گھسیٹا، جائے، واہ پاکستان کے جمہوری نظام اور اخلاقیات کو پاؤں تلے روندتے ہوئے آپ اس حد تک گر چکے ہیں کہ پہلے آپ نے کراچی میں چادر اور چار دیواری کو پامال کیا، رات کے وقت مریم نواز کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ توڑا اور اب انہیں دھمکی دے رہے ہیں کہ اگر وہ باز نہ آئیں تو انہیں Smash کر دیا جائے گا، مریم جس جرات اور ایمان کے ساتھ عوام کے حق حکمرانی اور ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑ رہی ہیں انشاء اللہ ان کی حفاظت اللہ کرے گا، میں خدائی لہجے میں دھمکیاں دینے والوں کو تنبیہ کرنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی نے کوئی مذموم حرکت کی تو اس کے ذمہ دار عمران خان کے علاوہ جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل فیض حمید اور جنرل عرفان ملک ہوں گے، جو کچھ آپ نے کیا ہے اور کرتے چلے جا رہے ہیں یہ سنگین جرم ہے جس کا آپ کو جلد حساب دینا پڑے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں