’’ فوجی جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں؟ ‘‘گریڈ 19کی تنخواہیں بڑھنے پر آرمی چیف کا  اظہارِ تشویش

’’ فوجی جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں؟ ‘‘گریڈ 19کی تنخواہیں بڑھنے پر آرمی چیف کا اظہارِ تشویش

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گریڈ 19 کے افسروں کی تنخواہیں بڑھیں تو آرمی چیف نے تشویش کا اظہار کیا کہ جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں کیونکہ انہیں اپنے جوانوں کی فکر ہے۔



تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بہت پریشان کن مسائل ہیں۔


اکانومی پاکستان کی آزاد خارجہ پالیسی کی ضمانت ہے اور پاکستان کے دفاع کی ضمانت ہے۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ جب ہم نے 19 گریڈ والوں کی تنخواہیں بڑھائیں تو آرمی چیف نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ شیخ رشید آرمی کے جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں،ہر آدمی کو اپنے ادارے کی فکر ہوتی ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی جوانوں کی بڑی فکر ہے،انہیں فکر ہے کہ جوانوں کی تنخواہیں نہیں بڑھیں لیکن اکانومی میں گنجائش نہیں ہے۔


میں نے تو قومی اسمبلی میں کہا کہ لوگوں کا تنخواہوں میں گزارا نہیں ہو رہا، جب اکانومی بہتر ہو گی تو ان کی تنخواہیں بڑھیں گی۔








50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں