پی ڈی ایم کا اجلاس! بلاول بھٹو نے نواز شریف کی بات ماننے سے انکار کر دیا ، موقع پر موجود ہر رہنماء ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

پی ڈی ایم کا اجلاس! بلاول بھٹو نے نواز شریف کی بات ماننے سے انکار کر دیا ، موقع پر موجود ہر رہنماء ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی استفعوں کی تجویز پر چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے اختلاف کیا گیا۔



معروف صحافی نعیم اشرف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک کے اجلاس میں بلاول بھٹو نے نواز شریف کی جانب سے استعفوں کی تجویزپر اختلاف کیا ہے۔8 مارچ کے اجلاس میں ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ اب تو ضمنی اور سینیٹ انتخاب بھی ہو گئے اس لیے استفعوں کی طرف جانا چاہئیے۔


نواز شریف نے کہا کہ اُس وقت کہا گیا کہ میدان خالی نہیں چھوڑنا اور ہم نے دونوں الیکشنز کی حامی بھر لی۔مولانا فضل الرحمن ، امیر حیدر ہوتی اور اکثریت نے نواز شریف کے موقف کی حمایت کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو کیجانب سے اختلاف کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ استفعے آخری آپشن ہیں اور ابھی دوسرے آپشنز استعمال کرنا چاہئیے۔


بلاول بھٹو نے کہا کہ اسٹرئیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ لانگ مارچ راولپنڈی میں نہیں بلکہ اسلام آباد کے فیض آباد میں ختم ہو گا۔



پیپلز پارٹی کے علاوہ پی ڈی ایم کی باقی جماعتیں لانگ مارچ راولپنڈی پر ختم کرنے پر راضی ہیں۔






50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں