ہم شریف کیا ہوئے پوری دنیاہی بدمعاش ہوگئی۔۔۔!!!  سینیٹ  الیکشن  سے  قبل  ہی صادق سنجرانی کی جیت کا  اعلان  ،  وزیراعظم  عمران  خان  نے    اپوزیشن  کو  بڑا جھٹکا  دے  دیا

ہم شریف کیا ہوئے پوری دنیاہی بدمعاش ہوگئی۔۔۔!!! سینیٹ الیکشن سے قبل ہی صادق سنجرانی کی جیت کا اعلان ، وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو بڑا جھٹکا دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی کی جیت کےلیے ہر سیاسی ، جمہوری اورقانونی حربہ استعمال کریں گے، اپوزیشن غیر اخلاقی ہتھکنڈوں سے جمہوریت کونقصان پہنچا رہی ہے۔



صادق سنجرانی کی جیت کے لئے ہر سیاسی، جمہوری اور قانونی حربہ استعمال کریں گے۔اپوزیشن خریدو فروخت سمیت تمام غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر کے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ عمران خان نے غیر قانونی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں کے خلاف اعلان جنگ کیا ہوا ہے۔


— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) March 10, 2021

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ صادق سنجرانی کی جیت کیلئے پاکستان تحریک انصاف ہر سیاسی، جمہوری ،قانونی حربہ استعمال کریں گے، اپوزیشن غیراخلاقی ہتھکنڈوں سےجمہوریت کونقصان پہنچا رہی ہے اور عمران خان نے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کیخلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔


خیال رہے وزیراعظم عمران خان آج ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نامزدگی پر اتحادیوں کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزرا پر مشتمل سینئر پارٹی قیادت نے مشاورت مکمل کرلی ہے۔



حکومت کی جانب سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مرزا آفریدی، اعجازچوہدری اور فیصل جاوید کے ناموں پر مشاورت جاری ہے، زیادہ ارکان سینیٹ کے پی سے ہونے کے باعث ڈپٹی چیئرمین کے پی سے لانے کا امکان ہے۔






50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں