سوئٹزرلینڈ میں ریفرنڈم کے نتیجے میں عوامی مقامات پر مسلم خواتین کے نقاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔


عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں حجاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق عوامی ریفرنڈم میں کانٹے کی رائے شماری ہوئی اور معمولی اکثریت کے باعث عوامی مقامات پر حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی گئی۔سوئٹزر لینڈ کے شہر برن کی مقامی حکومت کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ ریفرنڈم میں حجاب کے حق میں 51.2 فیصد ووٹ پڑے جب کہ 49 فیصد سے کچھ زائد نے حجاب پر پابندی کی مخالفت کی۔