عمران خان نے بڑی وکٹ اُڑا لی، دبنگ سیاستدان تحریک انصاف میں شامل

عمران خان نے بڑی وکٹ اُڑا لی، دبنگ سیاستدان تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) ایم کیو ایم کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولتی اختیار کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما اور سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف نے آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ۔ وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

فواد چوہدری بھی ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات کے دوران بیرسٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی جب کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔گذشتہ روز ایل اے 45 ویلی 5سے (ن )لیگ کے سابق امیدوار بشیر خان نے مسلم لیگ نواز چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔منگل کو چیف آرگنائزر سینٹر سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات میں تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کرلی گئی ،تحریک انصاف آزاد جموں کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ، رکن سٹیرنگ کمیٹی راجہ منصور اور مرکزی رہنما سردار تنویز الیاس بھی موجود تھے ۔مسلم لیگ نون کے سابق امیدوار بشیر خان نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور تحریک انصاف کے منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار ،چیف آرگنائزر سینٹر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے بشیر خان اور ان کے ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا گیا ۔علاوہ ازیں دو روز قبل آزاد حیثیت میں نو منتخب سینیٹر محمد عبد القادر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، منگل کو وزیر اعظم عمران خان سے صوبہ بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ حمایت یافتہ، اور آزاد حیثیت میں نو منتخب سینیٹر محمد عبدالقادر نے ملاقات کی ،ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور سیف اللہ نیازی بھی شریک تھے ۔محمد عبدالقادر نے وزیر اعظم پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔وزیر اعظم نے عبد القادر کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ۔

6

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں