موقع پر موجود لیگی رہنماء شیخ روحیل اصغر کیا کرتے رہے؟ شرمناک ویڈیو منظر عام پر

موقع پر موجود لیگی رہنماء شیخ روحیل اصغر کیا کرتے رہے؟ شرمناک ویڈیو منظر عام پر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے ایک و یڈیو شئیر کی ہے جس میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی رکن قومی اسمبلی روحیل اصغر کو تحریک انصاف کے کارکنوں کو گالیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کی گئی ویڈیو

میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار روحیل اصغر کے پاس موجود ہوتے ہیں اور وہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو گالیاں نکال رہے ہوتے ہیں،اس دوران ایک شخص روحیل اصغر کو گالیاں نکالنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے تو روحیل اصغر اس کو بھی جھڑک دیتے ہیں۔شیخ روحیل اصغر کی گالیاں نکالنے کی ویڈیو وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے بھی پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’خاص چینل کو چیلینج ہے میرا۔ یہ وڈیو چلا کر دکھائیں۔ کیا یہ MNA ہے ؟ کیا آپ چلا سکتے ہیں یہ وڈیو ہمت ہے ؟ یہ ہے مریم صفدر کا اصل چہرا‘۔گالیاں ہونے کی وجہ سے ویڈیو پوسٹ نہیں کی جاسکتی، اگر آپ ویڈیو دیکھنا چاہیں تو ڈاکٹر شہباز گل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

79

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں