ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کی عمران خان سے مُلاقات! رکن اسمبلی محمدجمیل اور فہیم خان نے اعتراف کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کی عمران خان سے مُلاقات! رکن اسمبلی محمدجمیل اور فہیم خان نے اعتراف کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) علی حیدرگیلانی ویڈیواسکینڈل کے مرکزی کرداروں نے وزیراعظم عمران خان کے سامنے اعتراف کیا کہ ویڈیومیں ہم دونوں ہی تھے، ہمارا دامن صاف ہے، الیکشن کمیشن بلائے گا تو جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات میں خریدو فروخت سے متعلق ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں رکن اسمبلی محمدجمیل اور فہیم خان نے وزیراعظم کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور اعتراف کیا سینیٹ لیک ویڈیومیں ہم دونوں ہی تھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ارکان اسمبلی نے کہا کہ آج اپوزیشن کی شکست ،عمران خان کی فتح کادن ہے، اہم تمام ارکان کاوزیراعظم پر مکمل اعتماد ہے، ہم وزیراعظم کے ساتھ ہیں مرتے دم تک رہیں گے۔اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جانے کو تیار ہیں ، ہمارا دامن صاف ہے، الیکشن کمیشن بلائے گا تو جائیں گے۔صحافی نے سوال کیا علی حیدرگیلانی والا اسٹنگ آپریشن تھا تو کس کے کہنے پرکیاگیا، جس پر رکن قومی اسمبلی نے جواب میں کہا کہاس معاملے پر پارٹی کا بیان آجائے گا۔

پی ٹی آئی ایم این اےفہیم خان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جانے کو تیار ہیں، ہمارا دامن صاف ہے، الیکشن کمیشن بلائے گا تو جائیں گے۔بعد ازاں ماہرقانون بیرسٹرعلی ظفر نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن کوحیدرگیلانی کی ویڈیو پر جلد فیصلہ دینا چاہیے ، ماضی میں اس قسم کےاسکینڈل پرفوری فیصلہ سنادیاجاتاتھا۔بیرسٹرعلی ظفر کا کہنا تھا کہ مریم نوازکابیان بھی آیاکہ ٹکٹ پرلوگوں نےووٹ دیئے، اب تک الیکشن کمیشن کی جانب سےکوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا، ارکان خودکہہ رہےہیں ہم ویڈیومیں موجودتھےتوواضح شواہدہیں،بیرسٹرعلی ظفر

ماہرقانون اظہرصدیق نے اپنی گفتگو میں کہا علی حیدرگیلانی اورمریم نوازکابیان بھی ریکارڈ پر لا چکا ہوں ، اب تک مقدمات درج ہونے چاہیے تھے پتہ نہیں الیکشن کمیشن کیوں خاموش ہے، قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہےالیکشن کمیشن نےکارروائی کیوں نہیں کی۔اظہرصدیق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کیسےکہہ رہاہےکہ کچھ نہیں ہوا، ویڈیوسامنےآچکی ہے،مریم نوازکااعتراف ہوچکاہے، سارےثبوت سامنے آرہے ہیں الیکشن کمیشن کچھ نہیں کررہا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں