Breaking News

عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا ۔۔۔۔ فی یونٹ بجلی کتنے روپے مہنگی کر دی گئی ؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 5 ماہ کے لیے اضافہ اور 3 ماہ کے لیے کمی کردی گئی ہے، نومبر2019 کے لیے 98 پیسے اور دسمبرکے لیے1 روپے 87 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جنوری 2020 کے لیے 1 روپے 11 پیسے

اور فروری کے لیے 1 روپے 20 پیسے اور مارچ 2020 کے لیے 10 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اپریل 2020 کے لیے 70 پیسے اورمئی کے لیے 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی، جب کہ جون کے لیے 1 روپے 5 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ردوبدل ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، اور بجلی کی قیمتوں میں کمی اوراضافے کا اطلاق رواں ماہ بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پرہوگا، 300 یونٹ والے صارفین بجلی قیمتوں میں کمی کے ریلیف سے محروم رہیں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ نومبر، دسمبر 2019بجلی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ وصول رواں سال ستمبر میں کی جائے گی۔ رواں سال جنوری، فروری اور مارچ میں اضافہ شدہ قیمتوں کے تحت وصول اگست میں ہوگی جبکہ رواں برس اپریل، مئی اورجون میں بجلی سستی ہونے کا ریلیف بھی عوام کو اگست اور ستمبر کے بجلی کے بلوں میں دیا جائیگا۔ ہفتے کے روز نیپرا نے گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کمی کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نومبر، دسمبر 2019اور رواں سال جنوری، فروری اور مارچ کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کی تھی جبکہ اپریل ، مئی اور جون کے دوران فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

Reference : Hassan Nisar

About admin

Check Also

بھارت چین کے آگے بے بس۔!! چینی قبضے کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہ بچا۔۔۔ ایک خبر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) تزویراتی امور کے دو امریکی ماہرین نے ایک مقالے میں کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *