Breaking News

اسلام آباد سے لاہور تک ہلچل : وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی شامت آگئی ، کیا بڑا ہونیوالا ہے ؟ تازہ ترین بریکنگ نیوز

اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے 15؍معاون خصوصی کی تعیناتیوں کیخلاف کیس 11؍اگست کو سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری میں وزیراعظم کے معاونین کی شمولیت کیخلاف کیس بھی سماعت کیلئے مقرر کر دیاگیا۔

دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پیپلزپارٹی اور ن لیگ اے پی سی کے معاملے پر ایک پیج پر نہ آسکیں، اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس مزید تاخیر کا شکار ہوگئی، پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی خاموشی کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور شروع کردیا،مسلم لیگ (ن) نے عید کے فوراً بعد اے پی سی سے متعلق یقین دہانی کرائی تھی، ذرائع نے کہاکہ عید گذرنے کے باوجود ن لیگ تاحال خاموش ہے، جسکے بعد پیپلزپارٹی نے اے پی سی بلانے پر غور شروع کردیا ہے، پیپلزپارٹی کے ذرائع نے کہاکہ غور کیا جا رہا ہے کہ اے پی سی بلاکر ن لیگ کو شرکت کی دعوت دی جائے،یہ مسلم لیگ (ن) پر منحصر ہے کہ وہ اے پی سی میں شرکت کرتے ہیں یا نہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بلز کی منظوری کے دوران بڑی جماعتوں کے کردار سے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ناراض ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے یو آئی نے حکومت کیخلاف اکیلے تحریک چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں،اس سلسلے میں مولانافضل الرحمٰن نے 7 ستمبر کو پشاور میں احتجاجی جلسے اور ریلی کی کال بھی دیدی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاجی تحریک سے قبل مولانافضل الرحمٰن نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سے تحریری معاہدے کی شرط بھی رکھ دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں میں اتفاق نہ ہونے پر پیپلزپارٹی اور فضل الرحمن کا الگ الگ پرواز پر غورشروع کر دیا ہے۔

Reference: Hassan Nisar

About admin

Check Also

بھارت چین کے آگے بے بس۔!! چینی قبضے کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہ بچا۔۔۔ ایک خبر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) تزویراتی امور کے دو امریکی ماہرین نے ایک مقالے میں کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *