Breaking News

بریکنگ نیوز: بیروت میں دوبارہ خوفناک دھماکہ ہونے کا خدشہ۔۔!! اگلا دھماکہ کس وجہ سے ہوگا؟ ہائی الرٹ جاری

بیروت (ویب ڈیسک) لبنانی میڈیا کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ شہر میں ہوئے دھماکوں کے بعد خدشہ ہے کہ ایک اور دھماکہ ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے لبنان کے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ جو مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے، وہاں اب بھی تیل سے بھرا ایک بحری جہاز موجود ہے۔

خدشہ ہے کہ یہ بحری جہاز دھماکے سے پھٹ سکتا ہے۔ بحری جہاز پھٹنے کے نتیجے میں مزید تباہی مچنے کا خدشہ ہے، اس لیے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ جبکہ بیروت کے مقامی میڈیا کی جانب سے اس واقعے کو لبنان کی تاریخ کا خوفناک ترین واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے لبنان کے سیکورٹی چیف نے بھی بیان جاری کیا ہے۔ جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بیروت کی بندرگاہ پر واقع اسلحے کے گودام میں دھماکے ہوئے۔ گودام میں کئی سال سے اسلحہ پڑا ہوا تھا، جو منگل کے روز دھماکوں کی وجہ بنا۔ دوسری جانب لبنان کے وزیر صحت نے دھماکوں کی وجہ بتاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آتش گیر مواد لے جانے والے جہاز میں ہونے والے دھماکے کے بعد تباہی مچی۔

Reference : Hassan Nisar

About admin

Check Also

بھارت چین کے آگے بے بس۔!! چینی قبضے کو تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہ بچا۔۔۔ ایک خبر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

نئی دہلی (ویب ڈیسک) تزویراتی امور کے دو امریکی ماہرین نے ایک مقالے میں کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *