چینی اور آٹی کی قیمتوں میں واضح کمی۔۔۔ وزیراعظم نے شاندار اعلان کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی۔نجی چینل کے مطابق حکومتی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کہا کہ اپنا بیانیے کے لیے فورفرنٹ پر کھیلیں۔ اجلاس میں اپوزیشن کے بیانیے ،ملکی معیشت

اور گلگت بلتستان الیکشن سے متعلق غور کیا گیا۔ ترجمانوں کے اجلاس میں وفاقی وزراء ،مشیران،معاونین بھی شریک ہوئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی مفاد کی خاطر ملک دشمنوں کی زبان بول رہی ہے۔ ان دنوں گلگت بلتستان میں اپوزیشن کا سرکس لگا ہوا ہے۔مختلف سروے رپورٹس کے مطابق گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو واضح برتری حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے عوام اپوزیشن جماعتوں کے عزائم جان چکی ہے۔ اپوزیشن نے قومی سلامتی کے امور پر بھی سیاست کی۔ہر محاذ پر اپوزیشن کا مقابلہ کریں گے

۔حکومتی ترجمانوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ مہنگائی سے متعلق ہماری صوبائی حکومتیں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہیں۔ ملکی معیشت کے مثبت اشاریے اپوزیشن کے لیے پریشان کن ہیں۔ آئندہ چند دنوں میں آٹے اور چینی کی قیمت میں واضح کمی آئے گی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ملک دشمنی پر اترآئی، ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ گیلپ سروے کے مطابق ہم گلگت بلتستان الیکشن جیت رہے ہیں، ترجمان قومی بیانیے کو فروغ دیں اور اپوزیشن کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 15 نومبر کو ہونے ہیں اور ملکی سیاسی قیادت گلگت میں انتخابی مہم میں سرگرم ہے۔اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے انتخابی جلسوں میں بھی وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

Reference: Hassan Nisar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں