’’ آصف زرداری نے پیسہ چلایا، ہمارے کچھ لوگ بک گئے، میں  انکے نام جانتا ہوں اور۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، سب کچھ سامنے لے آئے

’’ آصف زرداری نے پیسہ چلایا، ہمارے کچھ لوگ بک گئے، میں انکے نام جانتا ہوں اور۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان، سب کچھ سامنے لے آئے

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک )  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اور صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔



 اجلاس میں آئینی اور قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پہلے پہی پتہ تھا کہ سینیٹ انتخاب میں پیسہ چلے گا۔ مخالفین کے ہتھکنڈوں سے نہیں گھبراؤں گا۔


انہوں نے کہا کہ ہمارے چند لوگ خریدے گئے ، سب کے ناموں کا پتہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں آصف زرداری نے پیسہ چلایا ، پیسوں سے اپنا سسٹم چلا رہے ہیں۔ عہدے کے لیے اپنا مقصد نہیں بدل سکتا، اقتدار کی ہوس نہیں ہے۔


 نظام کی تبدیلی میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو مجھ پر اعتماد نہیں تو کھل کر اظہار کریں، اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔



وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، شفافیت کے لیے ہر فورم پر جائیں گے۔






50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں