اقتدار کی ہوس سے مریم نواز بوکھلاہٹ کا شکار ، اپنے دونوں بھائیوں حسین او ر حسن کو کس عظیم ہستی سے ملا دیا ؟ جان کرآپ بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

گلگت( ویب ڈیسک ) مریم نواز نے کہا ہے کہ آپ حسنؓ اور حسینؓ کے ماننے والے ہو، ہم بھی اہل بیت سے بہت محبت اور عقیدت رکھنے والے ہیں ۔ نگر خاص میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے دو بھائیوں کے نام حسن اور حسین ہیں، میرے بھائیوں کی بیٹیوں کا

نام ام کلثوم ، زینب ، فاطمہ خدیجہ، رقیہ ہے ۔ عوام کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نگر کے غیور عوام حسنؓ ور حسینؓ کے ماننے والے ہیں وہ جانتے ہیں کہ امام حسینؓ نے یزید کے سامنے سر نہیں جھکایا بلکہ سر کٹوا دیا۔امام حسینؓ کی قربانی ہمارے لیے مثال ہے کہ ظالم کے سامنے سر نہیں جھکانا، اور حسینؓ کے ماننے والے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یزیدیوں کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امام حسینؓ کے پاؤں کی خاک بھی نہیں لیکن میرے والد نواز شریف نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اس ظالم شخص کے سامنے سر نہیں جھکایا بلکہ ڈٹ کر اس کا مقابلہ کر رہے ہیں ۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص ڈھٹائی سے کہہ رہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہیں۔ نگر خاص میں کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران مریم نواز کا کہنا تھاکہ ملک میں جوکچھ ہو رہا ہے وزیراعظم کو اس کا علم ہی نہیں ہے،

وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھا شخص ڈھٹائی سے کہہ رہا ہےکہ ملک میں منہگائی نہیں، منہگائی مسلم لیگ ن اور اپوزیشن کا پروپیگنڈا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا پتھر دل حکمران ہم پر مسلط ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، اور عمران خان اور اس کی نااہل حکومت کو کوئی پرواہ نہیں، ایسے شخص کو عوام کی حالت کا کیا اندازہ ہو سکتا ہے جس کے گھر کا چولہا کوئی اور چلاتا ہے ۔ اس کی حکومت جلد جانے والی ہے، نگر کے عوام میں شعور اور عقل ہے، وہ بہتر جانتے ہیں کہ کس کو ووٹ دینا ہے ۔

Reference:Hassan Nisar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں