حکومت کی بہت بڑی ناکامی! پی ڈیم ایم نے میدان مار لیا، فتح حاصل کر لی

حکومت کی بہت بڑی ناکامی! پی ڈیم ایم نے میدان مار لیا، فتح حاصل کر لی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینیٹ الیکشن کے متعلق سپریم کورٹ کی رائے کو پی ڈی ایم کی فتح قرار دیا گیا۔



تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہی ہوں گے۔


 سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اس سے اہم فیصلہ سپریم کورٹ دے ہی نہیں سکتی تھی۔


یہ یقیناً پی ڈی ایم کے موقف کی جیت ہے،لیکن جس یوسف رضا گیلانی کا ساتھ ن لیگ دے رہی ہے،انہی کو نااہل کروانے کے لیے نواز شریف کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ گئے تھے۔



دیکھتے ہیں کہ اب سینیٹ انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے یا نہیں، میرے خیال میں جو بھی ہو اس سے وزیراعظم کے عہدے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔


عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ آئین کی  تشریح کرنا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے لیکن آئین بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے۔یہ ممکن نہیں ہے کہ سپریم کورٹ کوئی آرڈر کرے اور اس سے انحراف کیا جائے۔





50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں