سینیٹ انتخابات سے قبل بڑا سرپرائز ! وزیر اعظم عمران خان نے  اچانک کیا فیصلہ کر لیا؟

سینیٹ انتخابات سے قبل بڑا سرپرائز ! وزیر اعظم عمران خان نے اچانک کیا فیصلہ کر لیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ انتخاب میں صرف دو روز باقی ہیں جس کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے اپنی تمام تر توجہ سینیٹ انتخاب اور اس سلسلے میں چلائی جانے والی انتخابی مہم پر پر مرکوز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے آئندہ تین روز تک پارلیمنٹ چمیبر میں بیٹھنے کا فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم اگلے دو روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران وزیر اعظم ارکان اسمبلی کے مسائل سنیں گے اور ان کے خدشات بھی دور کریں گے۔ میڈیا ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان صرف سینیٹ انتخابات پر توجہ مرکوز کریں گے اور کسی سرکاری اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان سینیٹ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی مہم کی براہ راست نگرانی بھی کریں گے اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں ان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں