عمران حکومت امریکہ کے ساتھ سیدھی ہوگئی ! امریکی معذرت مسترد، سنگین نتائج سے متنبہ کر دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) حکومت نے متنازع ٹویٹ پر امریکی سفارتخانے کی معذرت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں واشنگٹن پوسٹ میں شائع ایک آرٹیکل شئیر کیا۔ خبر کی سُرخی کچھ یو

تھی کہ “ٹرمپ کی شکست دنیا بھر کے آمروں اور بد عنوانوں کے لیے ایک جھٹکا ہے”۔اس آرٹیکل کو شئیر کرتے ہوئے احسن اقبال نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ “ہمارے پاس پاکستان میں بھی ایک ایسا موجود ہے، جو بہت جلد اُتر جائے گا انشاء اللہ” ۔احسن اقبال کے اس ٹویٹ کو امریکی سفارتخانے کے ٹویٹر اکاؤنٹ نے ری ٹویٹ کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید رد عمل آیا۔
شدید رد عمل سامنے آنے پر امریکی سفارتخانے نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔ٹویٹر پیغام میں امریکی سفارتخانے نے دعویٰ کیا کہ سفارتخانے کے ٹویٹر اکاؤنٹ تک کسی غیر مجاز شخص نے رسائی حاصل کر لی تھی۔

امریکی سفارتخانہ کسی قسم کے سیاسی پوسٹ یا ٹویٹ کی حمایت نہیں کرتا۔ ہم غیر مجاز پوسٹ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی قسم کی کنفیوژن کے لیے معذرت خواہ ہیں۔امریکی سفارتخانے کے اس ٹویٹ پر بھی صارفین نے انہیں ہی تنقید کا نشانہ بنایا اور یہ مؤقف ماننے سے انکار کیا اور اب وفاقی وزیر شیریں مزاری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے

کہ امریکی سفارتخانے میں کام کرنے والوں کی یہ حرکت قبول نہیں۔انہوں نے امریکی سفارتخانے کی وضاحت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اتنی تاخیر کے بعد یہ سب کہنا مناسب نہیں۔واضح ہو گیا کہ سفارتخانے کا ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کا کسی خاص پارٹی کا ایجنڈا لے کر چلنا ناقابل قبول ہے۔امریکی سفارتخانے میں کام کرنے والوں کی یہ حرکت قبول نہیں۔ اسٹاف کی ویزہ اسکروٹنی سمیت اس معاملے کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

Referance; Hassan Nisar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں