پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریوں کی خبریں! کیا آصف غفور کو ڈی جی ISI تعینات کیا جارہا ہے؟ میجر جنرل بابر غفور کا دو ٹوک اعلان

پاک فوج میں اعلیٰ سطحی تقرریوں کی خبریں! کیا آصف غفور کو ڈی جی ISI تعینات کیا جارہا ہے؟ میجر جنرل بابر غفور کا دو ٹوک اعلان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس آئی بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں اتنی شارٹ ٹرم نہیں ہوتیں۔ اس موقع پر میجر جنرل بابر افتخار سے سوال کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے حوالےسے کافی باتیں زیر بحث ہیں۔

اگلے ڈی جی آئی ایس آئی کے لیے جنرل آصف غفور کا نام بھی سامنے آ رہا ہے۔کیا مستقبل میں قریب میں یہ تمام باتیں سچ ثابت ہو سکتی ہیں؟۔اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، یہ تمام بے بنیاد افواہیں ہیں۔

میں یہی درخواست کروں گا کہ ایسی باتوں پر دھیان مت دیں اور نہ ہی ان قیاس آرائیوں پر یقین کریں۔اگر ایک ادارے کی طور پر بات کروں تو پاک فوج میں اور خاص طور پر اتنے سینئر لیول پر تقرریاں اتنی شارٹ ٹرم نہیں ہوتیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں