صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ! تحریک انصاف نے بڑا  فیصلہ کر لیا، یوسف رضا گیلانی کو بڑے مارجن سے شکست دینے کا اعلان

صادق سنجرانی دوبارہ چیئرمین سینیٹ! تحریک انصاف نے بڑا فیصلہ کر لیا، یوسف رضا گیلانی کو بڑے مارجن سے شکست دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تحریک انصاف نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا، صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ ہوں گے، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی بڑے مارجن سے ہاریں گے، حفیظ شیخ بھاری اکثریت سے سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔



 انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔


سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ یوسف رضا گیلانی کی کیا انٹری ہونی ہے اصل انٹری تو حفیظ شیخ کی ہے۔


حفیظ شیخ نے ملک کی معیشت کو سہارا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سینیٹ چیئرمین بھی صادق سنجرانی ہی ہوں گے۔ وزیراعظم ہر ہفتہ کنسٹرکشن کے حوالے سے اجلاس بلاتے ہیں۔








50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں